جدہ( آن لائن )سعودی عرب کی ایک عدالت نے مصر میں انسانی حقوق کے کے لئے کام کرنے والے ایک قانون دان کو تین سو کوڑوں اور پانچ برس جیل کی سزا سنائی ہے۔ سعودی ذرائع ابلا غ کے مطابق مصری قانون دان احمد ال گیزاوی پر جدہ کی ایک عدالت میں ممنوعہ دوا لانے کے الزام پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔احمد ال گیزاوی کو اپریل میں سعودی عرب میں ممنوعہ اعصابی سکون آور بیس ہزار گولیوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔
مصری قانون دان کو ممنوعہ دوا لانے کے الزام میں 300 کوڑوں اور پانچ برس قید کی سزا
Jan 17, 2013