جنرل بکرم کا بیان کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے: حریت کانفرنس

سرینگر (کے پی آئی )حریت کانفرنس نے بھارت کے فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ کے جموںوکشمیر میں نافذ بدنام زمانہ قانون افسپا کے بارے میں دےئے گئے بیان کو کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر میں تعینات سات لاکھ سے زائد بھارتی افواج کی وجہ سے کشمیری قوم گزشتہ دو دہائیوں سے مصائب اور مشکلات کے شکار ہیں اور فوج خود کو حاصل بے پناہ اختیارات کے بل پر جموںوکشمیر کے عوام کا عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہے۔ کانفرنس ع کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے یہی عندیہ ملتا ہے کہ کشمیری عوا م کیخلاف طاقت اور تشدد کے نئے ہتھکنڈوں کا استعمال خارج از امکان قرارنہیں دیا جاسکتا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان، بھارت سرحدی کشیدگی مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہے اور اس کشیدگی کی سزا آر پار کشمیری عوام کو گزشتہ برسوں سے بھگتنی پڑ رہی ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اس سرحدی کشیدگی کی بنا پر موت سے ہمکنار ہو چکے ہیں اور اپنے گھروں سے ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے ہوتے کشیدگی کے خاتمہ کا تصور بھی ممکن نہیں اور نہ اس مسئلہ سے صرف نظر کرکے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کا قیام ممکن ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...