گلگت (آئی اےن پی) بدترین مالی بحران سے دوچار گلگت بلتستان میں اعلیٰ بیورو کریسی کی لوٹ مار‘ وفاقی حکومت کی موناٹیزیشن پالیسی کے تحت ماہانہ 75 ہزار سے زائد وصولی کے باوجود چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور دیگر اعلیٰ حکام کے استعمال میں گلگت میں کئی کئی گاڑیاں ہیں۔ بعض افسران خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ذمہ دار سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت چیف سیکرٹری کے زیر استعمال 6 سے زائد لگژری گاڑیاں ہیں جبکہ سیکرٹری خزانہ گلگت بلتستان عارف ابراہیم ماہانہ 66 ہزار اس پالیسی کے تحت ناجائز طور پر قومی خزانے سے وصول کر رہے ہیں جبکہ ان کے زیر استعمال صوبائی حکومت کی عطاءکردہ 3 گاڑیاں ہیں۔
گلگت بلتستان مالی بحران سے دوچاربیورو کریسی کی لوٹ مار،چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے پاس کئی کئی گاڑیاں ہیں
Jan 17, 2013