اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں پاکستان سٹیل مل کی دوبارہ نجکاری کے خدشہ اور زیر سماعت شاہ زیب کیس کے حوالے سے آئی جی اور ڈی آئی جی سندھ کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی جس میں سندھ پولیس میں غیرقانونی تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ پولیس نے شاہ زیب قتل کیس میں عدالت میں درست حقائق پیش نہیں کئے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سندھ پولیس میں ان غیرقانونی تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹس لیا جائے۔