اسلام آباد (ثناءنیوز) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے نگران حکومت، عام انتخابات کے اعلان کے بارے میں اہم معاملات پر مشاورت کے لیے آج (جمعرات کو) حکمران اتحاد کے قائدین کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔اجلاس وزیر اعظم ہاﺅس میں ہو گا۔ ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا لانگ مارچ کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ اجلاس میں اے این پی ،مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، فاٹا کے رہنما حکمران اتحاد کے چیف وہیپ سید خورشید شاہ، وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بعض دوسرے سینئر ارکان شریک ہوں گے۔