ڈھاکہ (بی بی سی اردو) بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیاءکے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے مقدمے میں فردجرم عائد کر دی۔ ا±ن پر 2001ءسے 2006ءتک، وزارتِ عظمیٰ کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے الزامات ہیں۔ اگر خالدہ ضیاءکو مجرم قرار دے دیا گیا تو بنگلہ دیشی قوانین کے تحت، وہ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ ا±ن کی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی، حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ ا±ن کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط اور سیاسی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ان الزامات کا تعلق خالدہ ضیاء کے خیراتی ادارے ضیاءفاو¿نڈیشن کے بارے میں ہیں۔ کیس سننے والے جج نے خالدہ ضیاء کے پولیٹیکل سیکرٹری حارث چودھری کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کئے جن پر اس مقدمے کے سلسلے میں الزامات ہیں۔ عدالت نے 31 جنوری تک احکامات پر عملدرآمد کے بارے میں رپوٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ خالدہ ضیاءخود عدالت میں پیش ہوئیں۔
بدعنوانی کے الزامات، بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا پر فردجرم عائد
Jan 17, 2013