لاہور (سپورٹس رپورٹر) سوزوکی ماسٹر موٹرز انجینئرز ٹیم نے دوستانہ میچ میں لاثانی کلب کو 24 رنز سے مات دیدی۔ سوزوکی موٹرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ عمر تنویر 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لاثانی کرکٹ ٹیم 176 کے سکور پر آ¶ٹ ہو گئی۔ فاتح ٹیم کے منیجر وقاص سہگل نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی توقع کی۔