قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے لاہور انڈر 16 بوائز کو ہرا دیا

مریدکے(نامہ نگار) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ سے قبل چار پریکٹس میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں لاہور انڈر16بوائز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ لاہور کنٹری اینڈ سپورٹس کلب مریدکے میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بوائز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انڈر 16 بوائز کی ٹیم 39.4اووروںمیں 154رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ عمر فاروق نے 57 رنز بنائے۔ ندا ڈار نے تین، سمعیہ صدیقی اور سعدیہ یوسف نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ جویریہ ودود نے22، قانیطہ جلیل نے20، آسماویہ اقبال نے20رنز ناٹ آو¿ٹ جبکہ سدرہ امین نے19قابل ذکر رنز بنائے۔ قومی ویمن نے ہدف 48.2 اووروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ احمد شفیق نے تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے پورا دن خواتین ٹیم کا میچ دیکھا اور ان کے کھیل کی تعریف کی۔ پی سی بی ویمن ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے خواتین کرکٹ ٹیم کے بارے میں کو چ کو تفصیل سے آگاہ کیا اور ورلڈکپ کے لئے مفید مشورے طلب کئے۔

ای پیپر دی نیشن