جمیکا (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے دورہ آسٹریلیا کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ تجربہ کار بلے باز رام نریش سروان کی 18 ماہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، مارلن سیموئلز کو انجری کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے دوران پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز اور ایک ٹی 20 کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں ڈیرن سیمی (کپتان)، ڈوئن براوو، ٹینو بیسٹ ، ڈیرن براوو، جونسن چارلس، نارسنگھ ڈیونارائن، کرس گیل، جیسن ہولڈر، سنیل نارائن، کیرن پولارڈ، کیرن پاﺅل، کیمار روچ، آندرے رسل، رام نریش سروان اور ڈیون تھامس شامل ہیں۔