پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل : سوئی گیس کی میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں سوئی نادرن گیس نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک 9 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لئے اور اسے مجموعی طور پر 323 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں جاری فائنل میچ کے تیسرے روز حبیب بنک کی ٹیم نے پہلی ادھوری اننگز 90 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ احمد شہزاد نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔ سوئی گیس نے کھیل کے اختتام تک 9 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لئے اور مجموعی طور پر 323 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ عمر اکمل نے 76، اظہر علی 31، محمد حفیظ 22 اور عدنان اکمل 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان مصباح الحق اور علی وقاص بغیر کوئی رن بنائے آ¶ٹ ہوئے۔ عمرگل نے 64 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...