میلبورن (سپورٹس ڈیسک +اے پی پی)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز کے دوسرے را¶نڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ گرینڈ سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز کے پہلے را¶نڈ میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جویلین راجرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن اور جرمنی کے سائمن اسٹیڈلر کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹ سے شکست ہوئی۔ اعصام، راجرز کی ٹیم نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے فتح سمیٹی۔ دوسرے سیٹ میں بھی حریف جوڑی بے بس دکھائی دی اور انہیں چھ اکی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سپین کے ڈیوڈ فیرر، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ، سپین کے نیکولس الماگرو، امریکہ کے ثام قیوری، قبرص کے مارکو بگڈاٹس اور جمہوریہ چیک کے راڈک سٹیپانک آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے ۔ روس کے میخائل یوزخنی دوسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ راڈک سٹیپانک، جاپان کے کی نشیکوری، فرانس کے جولین بینی ٹیو، آسٹریا کے جرگن ملرز اور سوئس سٹا نسلاس وارینکا ‘ ماریہ شراپووا، اگنیسکا را ڈوانسکا، انجلی کیوکربرِِ، لی نا، مارین برٹولی، جیلینا جانکووچ اور اینا آئیوالوچ تیسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ سربیا کی اینا آئیوالوچ، چین کی جئی ژنگ، جرمنی کی جولیا گورجز، روس کی اکاترینا مکاروا اور رومانیہ کی سورانا کرسٹیا نے تیسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ امریکہ کے ٹاپ سیڈڈ بھائیوں پر مشتمل جوڑی برائن برادرز ڈبلز کے دوسرے راﺅنڈ میں میں پہنچ گئے۔ بھارت کے مہیش بھوپائی اور کینیڈا کے ڈینیل منٹر نے دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے پہلے راﺅنڈ سے ہی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز دبلز کے پہلے راﺅنڈ سے ہی باہر ہوگئیں۔
آسٹریلین اوپن ٹینس: اعصام الحق ڈبلز کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے
Jan 17, 2013