پروفیشنل ٹیکس کے نام پر تاجروںکو بیروزگار کرنے کی کوشش ناکام بنا دینگے: شیخ مشتاق

لاہور ( کامر س رپورٹر )قومی تاجر اتحا دپاکستان کے صدر شیخ محمد مشتاق نے کہا ہے کہ حکومت کمرشلائزیشن ،بورڈ رینٹ ،پروفیشنل ٹیکس کے نام پر تاجروں کو بے روزگار کرنے کی سازش ناکام بنائے کیونکہ تاجر پہلے ہی لوڈشیڈنگ گیس بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بھوکے مر رہے ہیں اور امن وامان کی خراب صورتحال سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ بھوکے تاجروں کو مزید تنگ کیا گیا تو وہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔ شیخ مشتاق نے کہا کہ حکومتی بے حسی اور مظالم کے خلاف اگلے لالحہ عمل کے لیے وہ تمام تاجر وں کا مشترکہ اجلاس بلائیں گے تاکہ مل کر آواز بلند کی جائے۔ اُنھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور کہا کہ بیوروکریسی اُنکے خلاف ایک سازش کے تحت تاجروں کو سڑکوں پر لانے کی پالیسی اپنا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن