شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) انجمن تاجراں مین بازار شیخوپورہ کے صدر حاجی شیخ محمد یعقوب بگاءنے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے بجلی، گیس کے بحران نے ملکی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے سردی کے موسم میں بجلی اور گیس کی بندش حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری آفتاب اسلحہ والے بھی موجود تھے حاجی محمد یعقوب بگاءنے کہا کہ فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے اور نگران حکومت مقرر کی جائے اگر طاہر القادری کے دھرنے سے ملک میں جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو پوری قوم اسے معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ بنکر میں بیٹھ کر مطالبات پورے نہیں ہو سکتے طاہر القادری بھی اپنے مریدوں کے ساتھ سردی میں رات گزاریں تاکہ ان کو بھی مریدوں کی مشکلات کا اندازہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعہ ہو گی۔