ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ حکمران ہیں: سراج الحق

Jan 17, 2013

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے نائب امیر اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے سابق سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کوآج خطرہ انڈیا یا دیگر ممالک سے نہیں بلکہ موجود ہ حکمرانوں سے ہے جو اللہ تعالیٰ کو سپر پاور سمجھنے کی بجائے امریکہ کے حواری بنے ہوئے ہیں جو آنحضور ﷺ کی تعلیمات کی بجائے یہود وہنود کے ایجنڈا پر کاربند ہیںان خیالات کااظہار انہوںنے یہاں ضلع کونسل ہال میں لیبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیبر فیڈریشن لاہور ڈویژن محمد امین منہاس ،ضلعی امیر سرفرازاحمدخاں ، جنرل سیکرٹری رانا ممتاز خاں ، سٹی امیر عاطف اشفاق ،سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری نذیر احمد ورک ، شیخ جمیل احمد ،چودھری خالد محمود ورک ایڈووکیٹ ، تحفہ دستگیر ، ارشد نعیم ڈوگر، جمشید سیال رانا لیاقت علی ودیگر بھی موجودتھے ۔

مزیدخبریں