پیپلز پارٹی نے غریبوں کو ریلیف دینے کے مواقع پید کئے، ناصرہ شوکت

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ننکانہ صاحب کی 46خواتین عہدیداروں میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی ایک تقریب مقامی ہال میں منعقدہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی ضلعی صدر ناصرہ شوکت، ایڈیشنل سیکرٹری کشور سلطانہ، ضلعی نائب صدر شانزاہ رائے، تحصیل صدر ننکانہ ذکیہ رانی، تحصیل صدر شاہکوٹ فاخرہ عرفان شاہ ودیگر نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ناصرہ شوکت نے کہا کہ آج بھی مولوی مشتاق کا کردار ادا کیا جارہا ہے سپریم کورٹ کو چاہیے کہ وہ ایک عدلیہ ہے عدل کرے نہ کہ سیاست ۔تقریب سے کشور سلطانہ، شانزہ رائے، ذکیہ رانی و دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر ضلع بھر سے آئی ہوئی 46 خواتین عہدیداروںمیں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔   

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...