ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشر مےکن نے چار اےس ایچ اوز کے تبادلے کر دےئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشر مےکن نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ انسپکٹر اعظم بسرا کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ صدر شاہکوٹ، پولیس لائن ننکانہ صاحب سے انسپکٹر محمد عمران کو ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر شاہکوٹ انسپکٹر صدیق بھٹہ کو لائن حاضر کردیا ہے علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ منڈی فیض آباد سب انسپکٹر عبدالخالق کو ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر اور ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر انسپکٹر طاہر بشیر کو ایس ایچ او تھانہ منڈی فیض آباد تعینات کر دیا گیا ہے جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔