وطن سے پیار ہے‘ کسی ملک دشمن سرگرمی میں حصہ نہیں لیا: امامیہ علماء کونسل

لاہور (خصوصی رپورٹر) امامیہ علماءکونسل کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین علامہ کرامت عباس حیدری منعقد ہوا‘ جس میں علامہ جواد داﺅد مشہدی‘ علامہ محمد علی بخاری‘ ذاکر جواد عاشق‘ ذاکر ناصر حسین مانگٹ‘ علامہ پیر کرم شاہ اور علامہ شہباز حیدر نقوی نے شرکت کی۔ علامہ کرامت عباس حیدری نے کہا کہ شہداءکوئٹہ کیلئے لاہور میں گورنر ہاﺅس کے سامنے دھرنے میں صرف اس لئے شرکت کی کیونکہ اس کے سیاسی مقاصد نہیں تھے۔ امامیہ علما کونسل کے صدر علامہ جواد داﺅد مشہدی نے کہا کہ شیعہ مکتبہ فکر نے کبھی ملک دشمن سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا‘ ہمیں اپنے وطن سے بے پناہ پیار ہے۔ اجلاس میں ماہ ربیع الاول کی تقریبات اور سیرت النبی کانفرنس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...