کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹز کے ریکارڈاور ٹرانسفر آف پلاٹ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام جاری ہے: ڈاکٹر ارشد محمود

Jan 17, 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) ممبران کے مفادات کو تحفظ دینے کےلئے تمام کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹز کے ریکارڈاور ٹرانسفر آف پلاٹ کو کمپیوٹرائزڈ کا کام جاری ہے ویلشیاءاور ٹیک کوآپریٹو ز ہاوسنگ سوسائٹیز کے ریکارڈ کو کمپیو ٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اس کا اظہار رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب ڈاکٹر ارشد محمود نے کوآپریٹو ہاﺅ سنگ سوسائیٹز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے بتایا کہ ریکارڈ کمپیوٹرائزد ہونے کے باعث ایک تو ممبران کو انفارمیشن کی فراہمی فوری دوسار ٹرانسفر آف پلاٹ کی تمام کارروائی شفاف انداز میں مکمل ہو گی اور انتقال ملکیت میں فراڈ کا عنصر بھی ختم ہو جائے گا ا نھوں نے افسران کو ہدایت کی سالانہ آڈٹ بروقت کراوئیں۔ 

مزیدخبریں