لاہور (خبر نگار) پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس نے 452 دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 90 دکانداروں کے چالان کےے جنہیں 51000 روپے جرمانہ کیا گیا اور 10 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ آفےسر پبلک ہیلتھ کی کتے مار ٹےموں نے آوارہ کتوں کیخلاف آپریشن کے دوران تمام ٹاﺅنز میں 120 کتوں کو ہلاک کیا گےا۔ واضح رہے کہ اب تک ضلعی حکومت کی کتے مار ٹےموں نے 9780 کتوں کو ہلاک کر دیا ہے۔