اسلام آباد (اے این این) ”30 فیصد کمیشن دو نہیں تو ڈیل ختم، آسٹریلوی وزیراعظم لعنت بھیجتے ہوئے واپس چلے گئے“۔ یہ انکشاف علامہ طاہرالقادری نے اپنی تقریر میں ایک موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم باب ہاگ نے مجھے میلبورن میں بتایا کہ میں بڑی سرمایہ کاری لے کر اسلام آباد گیا، مذاکرات کئے، معاملہ طے ہو گیا لیکن کھانے پر ایک اعلیٰ شخصیت نے 30 فیصد کمیشن مانگ لیا اور ڈیل ختم ہو گئی۔