پشاور(آن لائن)پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق دو جوڈیشل افسران کی تعیناتی/ تبادلے عوامی مفاد میں فوری طور پر کئے گئے ہیں جن کے تحت گوہر رحمان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو صوبائی حکومت سے واپسی پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہاٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح امجد ضیاءصدیقی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہاٹ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تخت نصرتی کرک کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔