برلن ( آن لائن) جرمنی میں روس کے لئے جاسوسی کر نے وا لے جوڑے کے خلاف عدالتی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ فرا نسیسی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق پچیس برسوں سے جعلی پاسپورٹ کے ساتھ مغربی جرمنی میں مقیم شادی شدہ جوڑے کے خلاف جرمن شہر اشٹٹ گارٹ میں مقدمے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کو اکتوبر 2011ءمیں حراست میں لیا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ میاں بیوی گزشتہ بیس برسوں سے جرمنی میں جاسوسی میں ملوث رہے ہیں۔