اسلام آباد،لاہور اور کراچی سمیت کئی شہروں میں بوندا باندی کے بعد سردی زور پکڑگئی۔

موسم نےلی انگڑائی اور سردی پھرزوروں پرآئی۔۔۔۔۔ جاڑے نے جاتے جاتے پھر لوگوں کو ٹھٹھرنے پرمجبور کردیا۔ اسلام آباد میں آج صبح ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ادھرلاہور، شیخوپورہ، ساہیوال اور گردونواح میں سورج نے پھرمکھڑا چھپالیا۔ کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی اور سردہواؤں نے ٹھنڈ میں اضافہ کردیا۔ کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں، سیاہ بادلوں اور بوندا باندی نے موسم کو حسین بنادیا اورشہری لطف اندوزہونے کے لیے گھروں سے باہرآگئے۔ گلگت بلتستان میں استور،دیامر،غذراوراسکردو میں برفباری جاری ہےجبکہ نشیبی علاقوں میں موسم ابرآلود ہے۔ مالاکنڈ میں مالم جبہ اورکالام سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اورسوات میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔ آزاد کشمیرکے پہاڑوں پر برف اورشہری علاقوں میں رم جھم برسات سے سردی کی شدت برقرار ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی دس،کوئٹہ،مری اور گلگت میں منفی سات، اسلام آباد، ملتان ،لاہور، پشاوراور فیصل آباد میں چارریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے ذیادہ بارش مالم جبہ میں انیس ملی میٹر ریکاڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن