سوئی سدرن نے گھریلوصارفین کوگیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنزکی بندش کے احکامات جاری کیےتھے تاہم سی این جی ایسوسی ایشن نے آج زبردستی فلنگ اسٹیشن کھول دیئےہیں، سی این جی اسٹیشن کھلنےسے جہاں صارفین خوش ہیں وہیں طویل قطاروں کے باعث پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔ سی این جی کی بندش سے ٹرانسپورٹرزبھی منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں۔
حکومت اورسی این جی ایسوسی ایشن میں ٹھن گئی۔ مالکان نے سی این جی اسٹیشنزطویل انتظارکےبعد زبردستی کھول لیے۔
Jan 17, 2013 | 12:59