منڈی بہاﺅ الدین : پاک فوج کا طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ‘ پائلٹ اور معاون شہید

منڈی بہاﺅ الدین : پاک فوج کا طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ‘ پائلٹ اور معاون شہید

Jan 17, 2014

منڈی بہا¶الدین+ پھالیہ (نامہ نگاران) پاکستان ائر فورس کا میراج طیارہ تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث منڈی بہا¶الدین کے نواحی علاقہ فرخ پور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ میں سوار پائلٹ گروپ کیپٹن لیفٹیننٹ جمال آفریدی اور معاون فلائنگ آفیسر سعاد سلیمان شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہا¶الدین کے نواحی گا¶ں فرخ پور کے قریب تربیتی پرواز کرنے والا طیارہ اچانک فنی خرابی کے باعث کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ طیارے کا ملبہ 15 سے 20 ایکڑ زمین کے رقبہ پر پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو 1122، پولیس کی بھاری نفری اور افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ علاقہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ سرگودھا ائر بیس سے خصوصی ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے موقع پر پہنچ گیا جبکہ دیگر حکام بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ میراج طیارہ کو آگ دوران پرواز ہی لگ گئی تھی اور چند لمحوں میں یہ طیارہ زمین پر زوردار دھماکہ سے آکر ٹکرایا۔ خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قادر آباد کے علاقے فرخ پور میں تربیتی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
2 پائلٹ شہید

مزیدخبریں