عدلیہ کی آزادی محض ڈھونگ تھا، پروپیگنڈا سابق چیف جسٹس نے جمہوری حکومت کو ہراساں کرنے کیلئے کیا: بلاول بھٹو

کراچی (این این آئی+ آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عدلیہ کی آزادی محض ڈھونگ اور افسانوی باتیں تھیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا نام نہاد آزاد عدلیہ محض افسانوی باتیں اور تماشا تھیں۔ یہ سارا پروپیگنڈا سابق چیف جسٹس نے کیا تاکہ منتخب جمہوری حکومت کو ہراساں اور کمزور کیا جا سکے۔ مشرف کے معاملے پر انہوں نے کہا جب عدالت ہی اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی تو باقی ماندہ عوام کو بھی اس فکر میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے۔ ایک اور پیغام میں انہوں نے توہین عدالت کے قانون پر بھی جملے بازی کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...