اسلام آباد (سٹاف رپورٹ) بلجیئم کی معروف کمپنی نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے ساتھ بکتربند گاڑیاں تیار کرنے میں شراکت کی پیشکش کی ہے۔ بلجیئم کی کمپنی کے اعلیٰ حکام نے چند روز پہلے دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ملاقات کی اور گزشتہ روز انہیں وزارت دفاع‘ پیداوار میں کمپنی کی استعداد اور اپنی پیشکش کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں تمام معاہدے میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔ سرکاری بیان کے مطابق قبل ازیں دفاعی پیداوار کے ادارے ایم وی آر ڈی ای کے سربراہ میجر جنرل معظم علی گورایہ نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ رانا تنویر حسین نے انہیں اپنے ادارے کا تحقیقی معیار تین ماہ کے اندر بہتر بنانے اور برآمدات کو تسلی بخش بنانے کی ہدایت کی۔
بلجیئم کی کمپنی نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے ساتھ بکتربند گاڑیاں بنانے میں شراکت کی پیشکش کر دی
Jan 17, 2014