راولپنڈی: فائرنگ سے کانسٹیبل اور طالب علم زخمی، پولیس نے طلباء کو ذمہ دار قرار دیدیا

راولپنڈی (اسرار احمد/ دی نیشن رپورٹ) شمشاد آباد کے علاقہ میں فائرنگ سے صادق آباد پولیس سٹیشن کا اہلکار اور زرعی یونیورسٹی کا طالبعلم زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ شمشاد کے علاقے میں پیش آیا جس سے اہلکار سہیل ظفر اور طالبعلم نعمان فاروق زخمی ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کا ذمہ دار نعمان فاروق اور اس  کے ساتھیوں کو قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق نعمان فاروق نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جبکہ نعمان فاروق کا کہنا ہے کہ وہ کلاس ختم ہونے کے بعد ریفرشمنٹ کیلئے جا رہے تھے کہ نامعلوم طرف سے آنے والی گولی اس کے پائوں پر لگی۔ نعمان فاروق کے دوستوں نے اسے بینظیر بھٹو ہسپتال میں داخل کروایا جبکہ پولیس نے اطلاع ملنے پر وہاں چھاپہ مارا اور نعمان فاروق کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ زخمی طالبعلم کے والدین، کلاس فیلوز اور اساتذہ نے پولیس کی جانب سے لگائے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...