اسلام آباد (آن لائن+ اے این این) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے سنجیدہ مذاکرات کیلئے آج بھی حکومتی کوششوں میں رکاوٹیں ہیں، مذاکرات کیلئے جرگے کا فورم موجود ہے، قیام امن ہماری پہلی ترجیح ہے۔ حکومت گرین سگنل دے تو طالبان سے بات چیت شروع ہو سکتی ہے۔ ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پشاور میں دھماکے اور دہشت گردی کی کارروائیاں صوبائی حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد ی کی کارروائیاں بڑھ رہی ہے صوبائی حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس پر قابو پائے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قادیانیت جعلی برانڈ کا نام ہے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز امیر مرکزیہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا عبد الحفیظ مکی سے مکہ المکرمہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔