طالبان کی مذمت اچھی بات ہے، دھماکوں سے بھی گریز کریں: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے طالبان کی جانب سے پشاور دھماکے کی مذمت اچھی بات ہے۔ وہ مذمت کرتے ہیں تو دھماکوں سے بھی گریز کریں۔ امید ہے طالبان آئندہ بھی ایسا کرینگے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا واقعہ کے پیچھے کون ہے سب کو مل کر پتہ لگانا ہو گا۔ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے خورشید شاہ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی وہ طالبان مذاکرات میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا وزیراعظم کی کچھ غیرملکی مصروفیات ہیں جس کے بعد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ آئی این پی کے مطابق یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا حکومت انسانی حقوق، اچھے نظم ونسق اور محنت کشوں کے معیار سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان میں جمہوریت مکمل طور پر فعال ہے۔ ملک میں ذرائع ابلاغ اور عدلیہ کو مکمل آزادی حاصل ہے اور سول سوسائٹی پوری طرح اپنا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے یورپی یونین کو اْس کی برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ آن لائن کے مطابق انہوں نے کہا یورپی یونین کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کو جی ایس پلس کا درجہ دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...