قومی سٹرٹیجک اثاثوں کی سکیورٹی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد قدوائی

اسلام آباد (اے پی پی) سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد احمد قدوائی نے کہا ہے کہ قومی سٹرٹیجک اثاثوں کی سکیورٹی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور پاکستان کے سٹرٹیجک پروگرام میں اسے ہمیشہ ترجیح حاصل رہے گی۔ سپیشل رسپانس فورس اور سکیورٹی سولجرز بنیادی کورس (ایس ایس بی سی) کی پاسنگ آئوٹ پریڈ اور ونگ ایوارڈ تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ سٹرٹیجک کمشنز اور فورسز کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ خالد احمد قدوائی نے کہا کہ ایس پی ڈی سپیشل سکیورٹی فورس کو پاکستان کے سٹرٹیجک اثاثوں کے تحفظ کا مقدس فرض تفویض ہے جسے انہیں انتہائی عزم، خلوص اور قومی وقار کے ساتھ بجا لانا ہے۔ انہوں نے تربیت کے اعلیٰ معیار اور زیر تربیت افراد کے جذبہ اور لگن کو سراہا۔ اکیڈمک اور تربیت کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے زیر تربیت افراد کو اعزازات بھی دیئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...