نئی دہلی (آئی این پی) پاکستان اور بھارت کے فوجی حکام کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کے معاہدے کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر غور کے لئے آج جمعہ کو ملاقات کریں گے۔ جمعرات کو بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پونچھ کے قریب سرحدی علاقے چکن دباغ میں دونوں ممالک کے بریگیڈ کمانڈرز ملاقات کریں گے۔ ان کی ملاقات ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی گزشتہ ماہ ہو نے والی ملاقات میں کئے گئے فیصلوں کا حصہ ہے۔
فائربندی معاہدہ مستحکم کرنے پر غور، پاکستان بھارت فوجی حکام آج ملاقات کرینگے
Jan 17, 2014