اسلام آباد (آئی این پی) شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان کا گزشتہ روز اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ جس میں شہداءفاﺅنڈیشن کے رہنماﺅں نے علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں ہونے والی پیش رفت بالخصوص علامہ عبدالرشید غازی شہید کے صاحبزادے ہارون الرشید غازی اور ان کے وکیل و شہداءفاﺅنڈیشن کے صدر طارق اسد ایڈووکیٹ کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 18جنوری کو علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی سیشن کورٹ میں سماعت کے موقع پر صاحبزادہ ہارون الرشید غازی اور ان کے وکیل طارق اسد عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
شہدا فاﺅنڈیشن