واشنگٹن (آن لائن) امریکی سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کا کہنا ہے کہ 2012ءمیں لیبیا کے شہر بن غازی میں، امریکی سفارت خانے میں ہونے والے مہلک حملے سے ’بچا جا سکتا تھا۔ رپورٹ میں کمیٹی نے اِس ناکامی کا ذمہ دار محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس کو ٹھہرایا ہے، جنھوں نے علاقے میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی میں اضافہ لانے کا خاطرخواہ بندوبست نہیں کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بن غازی حملے کا شکار ہونے والے افراد کی امداد کے لئے امریکی فوج کو تعینات نہیں کیا گیا تھا۔
انٹیلی جنس کمیٹی