”فائر فائٹنگ کے انتظامات بہتر بنائے جائیں“

Jan 17, 2015

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! ملک کے دوبڑے شہروں کراچی اور لاہور میں محض دو روز کے اندر دو بڑے کاروباری مراکز میں ہولناک آتشزدگی کے دو واقعات میں متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور اربوں روپ کی املاک کی افسوسناک تباہی متعلقہ اداروں کے ناقص انتظامات اور انتظامی مشینری کی غیر معمولی غفلت و لاپرواہی کی واضح عکاسی کرتی ہے۔ متذکرہ بھیانک واقعات میں انارکلی لاہور کی 40دکانیں جبکہ کراچی کی مارکیٹ میں چار سو دکانیں اور گودام جل کر خاکستر ہوگئے۔ دوسو کے قریب کراچی کے واقعہ میں رہائشی مکانات بھی راکھ بن گئے۔ نہایت افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں عموماً امدادی ٹیمیں واقع کے مقام پر پہنچنے میں دیر لگا دیتی ہیں او انکے پاس مطلوبہ سامان بھی پورا نہیں ہوتا تاکہ فوری طور پر آگ پر قابو پایا جاسکے۔ (ابوسعدیہ جاوید علی شاہ سیالکوٹ)

مزیدخبریں