2014ء: موبائل فون سموں کی تعداد 13کروڑ ننانوے لاکھ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں گزشتہ سال 2014ءمیں زیر استعمال موبائل سموں کی تعداد 13کروڑ ننانوے لاکھ تک پہنچ گئی۔ 2013ءمیں پاکستان میں زیر استعمال سموں کی تعداد 12کروڑ 82لاکھ تھی ایک سال میں پاکستان میں موبائل سموں کی تعداد بھی 9.1فیصد اضافہ ہوا ہے۔یہ بات پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے بارے میں جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل کمپنیوں نے 2014ءمیں ایک کروڑ 10لاکھ نئے موبائل کنکشن فروخت کئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمارٹ کمیونیکیشن اپیلی کیشن کے استعمال میں اضافہ کے باعث ایس ایم ایس اور وائس کالز کے استعمال میں کمی آگئی ہے توقع ہے کہ حال ہی میں این جی ایم ایس کے متعارف ہونے کے بعد موبائل کمپنیوں کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق سمارٹ فونز کی وجہ سے کمپنیوں کی آمدن میں مزید اضافہ ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیاں میڈیا فیم کے ذریعہ صارفین کے لئے نئے پیکجز متعارف کرا رہی ہیں جس سے صارفین کو مالی اعتبار سے فائدہ ہو رہا ہے لیکن زیادہ فائدہ کمپنیوں کو پہنچ رہا ہے کیونکہ ٹیرف کم کرنے سے ایس ایم ایس کی تعداد میں بے پناہ اضافہ سے کمپنیاں منافع کما رہی ہیں ٹیلی کام کی نیشنل ٹریفک کے جائزہ سے انداز ہوتا ہے کہ موبائل سے موبائل نیٹ ورک تک رسائی میں 40فیصد اضافہ ہوا ہے 2014ءمیں ٹاک ٹائم میں 34ارب 57کروڑ منٹ کا اضافہ ہوا۔
فون سمیں


ای پیپر دی نیشن