کابل/ برلن (آئی اےن پی) افغان سکیورٹی حکام نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے مےںملوث ہونے کے شبے مےں 5 افراد کی گرفتاری کی تصدےق کردی ۔ جمعہ کو جرمن مےڈےا کے مطابق افغان سکےورٹی حکام نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شہر پشاور کے ایک اسکول پر حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ افغان تفتیش کار اِن افراد سے پوچھ گچھ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اےک پاکستانی سکیورٹی اہلکار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ یہ گرفتاریاں پاکستان کی جانب سے معلومات کی فراہمی کے بعد کی گئی ہیں۔
جرمن میڈیا
افغان سکیورٹی حکام نے پشاور حملے مےںملوث 5 افراد کی گرفتاری کی تصدےق کردی: جرمن مےڈےا
Jan 17, 2015