جیکب آباد (این این آئی) جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس آج سکھر میں طلب کرلیا، 21ویں ترمیم سمیت دیگر ملکی معاملات کے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے جے یوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ ایک اہم اجلاس 17اور 18جنوری کو مدرسہ منزل گاہ سکھر میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملک بھر سے جے یو آئی کی مجلس عمومی کے اراکین شرکت کریں گے۔