پشاور (نوائے وقت رپورٹ) نیب پشاور نے کرپشن کے الزامات میں کارروائی کرتے ہوئے سب انجینئر اور 2 افسروں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں سب انجینئر رحیم داد، بنوں ترقیاتی ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمس الرحمان اور محکمہ بلدیات کے اسسٹنٹ افسر اسرار خان شامل ہیں جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔