پشاور(صباح نیوز) پشاور میں جوڈیشل کمپلیکس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک کمرے میں موجود ریکارڈ کی فائلیں جل گئیں۔ ریسکیو1122 کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں ایکسائز دفتر کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔