شام میں اغوا ہونے والی 2اطالوی امدادی کارکن رہائی کے بعد روم پہنچ گئیں

Jan 17, 2015

 روم( صباح نیوز)شام میں  دو اطالوی امدادی کارکن رہا کر دی گئیں۔ دونوں امدادی کارکن رہائی کے بعد ترکی سے روم پہنچیں۔ بیس سالہ گریٹا رامیلی اور اکیس سالہ ونیسا مارزولو کے رہائی کے بعد جمعہ کو دارالحکومت روم پہنچنے پر اطالوی وزیرِ خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی رہائی کس طرح عمل پذیر ہوئی ہے۔

مزیدخبریں