جنین (این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں نامعلوم یہودی آبادکاروں نے فلسطینی امام مسجد کی کار کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کار جل کر راکھ بن گئی۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام جنوبی جنین کے علاقے کفر راعی میں جامع مسجد ابو ذر غفاری کے امام اور خطیب الشیخ ناصر ابراہیم طعمہ کی کار کو اس وقت نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جب کار الشیخ ناصر کے گھر کے باہر کھڑی تھی۔
یہودی شرپسندوں نے فلسطینی امام مسجد کی گاڑی کو آگ لگا دی
Jan 17, 2015