کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گستاخانہ خاکوں کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کے احتجاج کے دوران سادہ لباس میں ملبوس شخص فائرنگ کرتا رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلح شخص مظاہرین پر سیدھی گولیاں برساتا رہا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کا تعلق پولیس سے نہیں۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی ساﺅتھ عبدالخالق نے کہا ہے مظاہرین زبردستی آگے جانا چاہتے تھے، انکو روکا تو مظاہرین نے طاقت کا استعمال کیا، پولیس نے جواباً طاقت کا استعمال کیا، صحافی ہمارے ساتھ کھڑا تھا اسے گولی مظاہرین کی طرف سے ماری گئی۔ فرانسیسی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے ایک شخص کو 30 بورل کے پستول کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سادہ لباس