پنجاب میں زائد کرایوں کی وصولی پر کریک ڈاﺅن، 1771 گاڑیاں بند

لاہور (خبرنگار) پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے زائد کرایوں کی وصولی پرکریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری ہے اورگزشتہ 10 دنوں کے دوران خلاف ورزی پر 1771 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے 550 ٹرانسپورٹروں کیخلاف مقدمات در ج کئے گئے ہےں اور انہیں 42 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران ساڑھے چار ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز/ کریک ڈاﺅن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...