کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں کے درندہ صفت سفاک قاتلوں کے سرپرستوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ 16، دسمبر 2014ءکا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس دن درندہ صفت سفاک دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں اور اساتذہ کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر 142 ماو¿ں کی گودیں اجاڑ دیں لیکن افسوس کہ ایک ماہ گزر جانے کے باوجود معصوم کلیوں اور پھولوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے سفاک قاتلوں کے سرپرست آج بھی قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہید طلبہ و طالبات کے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں اور انصاف کی دہائیاں دے رہے ہیں، حکمرانوں کا فرض ہے کہ شہداءکے والدین کے دکھوں کا مداوا کیا جائے۔
الطاف
آرمی پبلک سکول کے بچوں کو قتل کرنے والوں کے سرپرست آزاد ہیں، انہیں سزا دی جائے: الطاف
Jan 17, 2015