اسلام آباد (آئی این پی) حساس اداروں نے دہشتگردی کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا جس میں تحریک انصاف کی ریلیوں کو نشانہ بنانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزرت داخلہ کو موصول ہونے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر تحریک انصاف کی ریلیوں اور جلسوں کو حملے کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دہشتگردی کا خدشہ ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے دہشتگردوں کی جانب سے شیخ رشید کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
حساس ادارے