لاہور (خبر نگار) پاکستان کے بزرگ سیاسی رہنما اصغر خان آج 94 برس کے ہو گئے۔ اصغر خان 17 جنوری 1921ءکو پیدا ہوئے۔ رائل ائر فورس میں کمشن حاصل کیا۔ پاکستان کے قیام کے بعد 36 سال کی عمر میں پاکستان ائر فورس کے پہلے کمانڈر انچیف بنائے گئے۔ انہیں ائر فورس کا پہلا معمار اول کہا جاتا ہے۔ 44 سال 6 ماہ کی عمر میں جولائی 1965ءمیں ائر فورس سے ریٹائر ہوئے اور پی آئی اے کے چیئرمین بنائے گئے۔ 1968ءمیں ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری پر سیاست میں آئے اور عوام کو آمریت سے نجات دلانے کا اعلان کیا۔ 26 ستمبر 1969ءمیں اپنی جماعت جسٹس پارٹی بنائی۔ یکم مارچ 1970ءکو عوامی لیگ (نواب زادہ نصراللہ خاں) جمہوری محاذ، نظام اسلام پارٹی کے ساتھ ملکر پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی بنائی جس کے بعد یکم مارچ 1970ءکو جماعت تحریک استقلال کا قیام عمل میں لایا گیا۔
اصغر خان