لاہور (خبرنگار) ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اہلکار اور ایک شہری کو قتل کرنے کے جرم میں گزشتہ روز امین نامی ملزم کو 2 بار موت کی سزا سنائی ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک ملزم غفران کو عمر قید اور جائیداد کی ضبطی کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مئی 2014ءمیں ملزم غفران راولپنڈی سے گاڑی چوری کر کے فرار ہوا تو موٹروے پولیس نے اسکا پیچھا کیا۔ ملزم نے ایک 5 سالہ بچی کو یرغمال بھی بنایا جس کو چھڑانے کیلئے پولیس اور ملزم کے مابین ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس کے بعد ملزم غفران کو گرفتار کر لیا گیا۔ آج راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس پر فائرنگ، بچی کے اغوا اور چوری کے جرم میں ملوث ملزم غفران کو عمر قید اور جائیداد کی ضبطی کی سزا سنائی ہے۔
2 بار سزائے موت