لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں مےں حساس اداروں نے چھاپے مار کر 6مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ واہگہ بارڈر کے قریب کچھ مشتبہ افراد نے رہائش اختیار کر رکھی ہے۔ جس پر حساس ادارے کی ٹیم نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر 3مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ حراست میں لئے گئے افراد میں جمیل معاویہ، عاصم عمر اور قاری مشتاق شامل ہیں ان کے قبضہ سے اسلحہ، موبائل فونز کی سمیں، نقشے اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ اسی طرح فےکٹری اےرےا مےں حساس ادارے اور پولےس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظےم سے تعلق رکھنے والے تےن مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتےش کےلئے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں سے سرکاری عمارات کے نقشے، جعلی سمےں، کیمرے، سی ڈی، غےر ممنوعہ اشےاءبھی برآمدکی ہےں۔ مشتبہ افراد کا تعلق قبائلی علاقے سے بتاےا جاتا ہے ۔ آپرےشن سے قبل پولےس اور حساس ادارے کی ٹےم نے پورے علاقے کو سےل کر دےا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں کا تعلق اےک کالعدم تنظےم سے ہے۔ ان سے مزےد تفتےش جاری ہے۔ دریں اثناءدہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں ائر پورٹ کے قریب، ریلوے سٹیشن، لاری اڈا، مناواں اور شیراکوٹ کے گرد کچی آبادیوں، ہوٹلوں، سراﺅں اور ہاسٹلز میں رہائش پذیر افراد کے کوائف چیک کئے گئے اس دوران پولیس نے نامکمل کوائف اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نہ رکھنے والے35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ہے۔ دریں اثناءشاہ کوٹ کے نامہ نگار کے مطابق پولیس تھانہ شاہ کوٹ نے ایک کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں شہر کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
چھاپے و آپریشن
لاہور: چھاپے و سرچ آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد، 35 مشتبہ افراد گرفتار
Jan 17, 2015