مندر میں جوتوں سمیت داخل ہونے کا الزام ’’ہندو مہاسبھا‘‘ نے شاہ رخ اور سلمان خان پر مقدمہ کر دیا

Jan 17, 2016

میروت (نیوز ڈیسک) انتہا پسند تنظیم ہندو مہاسبھا نے ٹی وی شو کی شوٹنگ کے دوران مندر میں جوتیوں سمیت داخل ہونے پر اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کیخلاف مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا جسے عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے دونوں سپر سٹارز کو نوٹس جاری کر دئیے۔ مقدمے کی سماعت کل 18 جنوری سے میروت میں شروع ہو گی۔ ہندو مہاسبھا میروت کے صدر بھرت راجپوت نے الزام لگایا کہ یہ دونوں ’’خانز‘‘ ایک ٹی وی چینل کیلئے پروگرام بگ باس کی شوٹنگ کے لئے دسمبر میں ایک مندر میں جوتوں سمیت داخل ہو کر شوٹنگ کراتے رہے یہ ہمارے مذہبی جذبات کی توہین ہے انہیں سزا ملنی چاہئے۔ 

مزیدخبریں